سورة المنافقون - آیت 3
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا فَطُبِعَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ فَهُمْ لَا يَفْقَهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ اس لیے کہ بے شک وہ ایمان لائے، پھر انھوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، سو وہ نہیں سمجھتے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ذٰلِکَ﴾ وہ چیز جس نے ان کے سامنے نفاق کو مزین کردیا ﴿ بِاَنَّہُمْ﴾ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ ایمان پر ثابت قدم نہیں ہیں بلکہ ﴿ اٰمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ﴾ ”وہ ایمان لائے ،پھر کافر ہوگئے تو ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی۔“ کہ بھلائی ان کے دلوں میں کبھی بھی داخل نہیں ہوسکے گی۔ ﴿فَہُمْ لَا یَفْقَہُوْنَ﴾ پس وہ سمجھتے نہیں کہ کون سی چیز انہیں فائدہ دیتی ہے اور وہ یاد نہیں رکھتے کہ کیا چیز ان کے مصالح کے لیے فائدہ مند ہے؟