سورة الواقعة - آیت 92

وَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور لیکن اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں سے ہوا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنَ الْمُکَذِّبِیْنَ الضَّالِّیْنَ﴾ ’’اور لیکن اگر وہ تکذیب کرنے والے گمراہوں میں سے ہوا۔‘‘ یعنی وہ لوگ جنہوں نے حق کو جھٹلایا اور ہدایت کے راستے سے بھٹک گئے۔