سورة الواقعة - آیت 41

وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور بائیں ہاتھ والے، کیا (ہی برے) ہیں بائیں ہاتھ والے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اصحاب شمال سے مراد،اہل جہنم اور ان کے منحوس اعمال ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے عذاب کا ذکر فرمایا ہے جس کے وہ مستحق ہوں گے ،چنانچہ آگاہ فرمایا کہ وہ ﴿فِیْ سَمُوْمٍ﴾ ’’باد سموم میں ہوں گے۔ ‘‘یعنی جہنم کی آگ کی حرارت سے گرم کی ہوئی ہوا جو ان کی سانسوں کو پکڑ لے گی اور سخت اضطراب میں مبتلا کردے گی ﴿وَحَمِيمٍ﴾ یعنی سخت کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے جو ان کی انتڑیوں کو کاٹ کررکھ دے گا۔