سورة الواقعة - آیت 35

إِنَّا أَنشَأْنَاهُنَّ إِنشَاءً

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ ہم نے ان ( بستروں والی عورتوں) کو پیدا کیا، نئے سرے سے پیدا کرنا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی ہم نے اہل جنت کی عورتوں کو ایسی تخلیق پر پیدا کیا ہے جو دنیا کی تخلیق سے مختلف ہے ،یہ ایک ایسی کامل تخلیق ہے جس کو فنا نہیں۔