سورة الواقعة - آیت 29
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ایسے کیلوں میں جو تہ بہ تہ لگے ہوئے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّطَلْحٍ﴾ معروف درخت ہے،یہ بہت بڑا درخت ہوتا ہے جو صحراؤں میں اگتا ہے ،اس کی شاخیں لذیذ اور مزیدار پھل سے لدی ہوئی ہوتی ہیں۔