سورة الواقعة - آیت 28

فِي سِدْرٍ مَّخْضُودٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

(وہ) ایسی بیریوں میں ہوں گے جن کے کانٹے دور کیے ہوئے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی بیری کے کانٹے اور ردی قسم کی ضرر رساں شاخیں تراش دی گئی ہوں گی اور ان کی جگہ نہایت لذیذ پھل لگا دیے جائیں گے۔ گہراسایہ اور راحت جسم،بیری کے درخت کے خواص میں شگمار ہوتے ہیں۔