سورة الواقعة - آیت 23
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
چھپا کر رکھے ہوئے موتیوں کی طرح۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ﴾ گویا کہ وہ تازہ ،صاف اور خوبصورت موتی ہوں جو آنکھوں،ہوااورسورج سے چھپا ہوا ہو، جس کارنگ بہترین رنگ ہوتا ہے ،اس میں کسی بھی لحاظ سے کوئی عیب نہیں ہوتا۔ اس طرح بڑی بڑی خوبصورت آنکھوں والی حوریں ہوں گی،جن میں کسی بھی لحاظ سے کوئی عیب نہ ہوگا بلکہ وہ کامل اوصاف اور بہترین صفات کی مالک ہوں گی ۔آپ ان اوصاف میں جتنا بھی غور کریں گے،آپ ایسی چیز پائیں گے جو دل کو خوش کرے گی اور دیکھنے والے کو اچھی لگے گی۔