سورة الواقعة - آیت 22
وَحُورٌ عِينٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ( ان کے لیے وہاں) سفید جسم، سیاہ آنکھوں والی عورتیں ہیں، جو فراخ آنکھوں والی ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی ان کے لیے بڑی بڑی آنکھوں والی گوری چٹی عورتیں ہوں گی ۔اَلحَورًاءاس عورت کو کہا جاتا ہے جس کی آنکھیں سرمگیں ہوں اور ان میں ملاحت اور حسن وجمال ہو۔ اَلعَین بڑی بڑی حسین آنکھوں والی عورتوں کو کہا جاتاہے ۔عورت کی آنکھوں کا حسن،اس کے حسن وجمال کی سب سے بڑی دلیل ہے۔