سورة الواقعة - آیت 21
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور پرندوں کا گوشت لے کر جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی پرندوں کی تمام اصناف کا گوشت جووہ چاہیں گے اور جس قسم کا گوشت وہ چاہیں گے، انہیں مہیا ہوگا۔ اگر وہ بھنا ہوگوشت چاہیں گے تو وہ ملے گا ،اور اگر وہ پکا ہوا گوشت یا اس کے علاوہ کسی اور قسم کا گوشت چاہیں گے تو وہ بھی مہیا ہوگا۔