سورة الواقعة - آیت 8

فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس دائیں ہاتھ والے، کیا (خوب) ہیں دائیں ہاتھ والے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

چنانچہ فرمایا :﴿فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ ڏ مَآ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ﴾ ’’پس دائیں (ہاتھ )والے کیا (خوب ) ہیں دائیں (ہاتھ )والے!‘‘ یہ آیت ان کی شان کی عظمت اور ان کے احوال کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔