سورة الواقعة - آیت 7
وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تم تین قسم (کے لوگ) ہوجاؤ گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَّکُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَۃً﴾ ’’اور (اے مخلوقات!) تم تین جماعتیں ہوجاؤ گے۔ ‘‘یعنی تم اپنے اچھے برے اعمال کے مطابق تین گروہوں میں تقسیم ہوجاؤ گے پھر اللہ تعالیٰ نے ان تین گروہوں کے احوال کی تفصیل بیان فرمائی ہے۔