سورة الرحمن - آیت 62
وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان دو (باغوں) کے علاوہ اور دوباغ ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّتٰنِ﴾ ’’اور ان دو کے علاوہ دو اور جنتیں ہیں۔‘‘ یہ جنتیں چاندی سے تعمیر کی گئی ہوں گی ان کے برتن، زیورات اور ان کے اندر موجود دیگر چیزیں چاندی سے بنی ہوں گی اور یہ سب کچھ اصحاب یمین کے لیے ہوگا یہ جنتیں﴿ مُدْهَامَّتَانِ﴾گہری سبز ہونے اور اپنی سیرابی کی وجہ سے سیاہ نظر آئیں گی۔