سورة الرحمن - آیت 9

وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انصاف کے ساتھ تول سیدھا رکھو اور ترازو میں کمی مت کرو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ﴾ ’’اور تم وزن انصاف سے کرو۔‘‘ یعنی جہاں تک تمہاری قدرت، طاقت اور تمہارے امکان میں ہے وزن کو انصاف کے ساتھ قائم رکھو۔ ﴿ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ﴾ یعنی اسے کم نہ کرو کہ اس کی ضد پر عمل کرنے لگو۔ اس سے مراد ظلم وجور اور سرکشی ہے۔