سورة الرحمن - آیت 5
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سورج اور چاند ایک حساب سے (چل رہے) ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْـبَانٍ﴾ ’’سورج اور چاند ایک حساب سے چلتے ہیں۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کو پیدا کیا، ان کو مسخر کیا جو بندوں پر رحمت اور ان کے ساتھ عنایت کے طور پر ایک متعین حساب اور مقرر انداز سے چل رہے ہیں نیز اس لیے کہ اللہ ان کے ذریعے سے بندوں کے مصالح کا انتظام کرتا ہے تاکہ بندے ماہ وسال کی گنتی اور حساب کی معرفت حاصل کرلیں۔