سورة الرحمن - آیت 4

عَلَّمَهُ الْبَيَانَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اسے بات کرنا سکھایا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿عَلَّمَہُ الْبَیَانَ﴾ یعنی اسے ما فی الضمیر کو بیان کرنا سکھایا اور یہ تعلیم نطقی اور تعلیم خطی دونوں کو شامل ہے۔ مافی الضمیر کا بیان جس کی بنا پر آدمی کو اللہ تعالیٰ نے دیگر مخلوقات پر امتیاز بخشا، اس کا شمار اللہ کی سب سے بڑی جلیل ترین نعمتوں میں ہوتا ہے۔