سورة الرحمن - آیت 2
عَلَّمَ الْقُرْآنَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ قرآن سکھایا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پس اللہ نے ذکر فرمایا: ﴿عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ﴾ یعنی اس نے اپنے بندوں کو قرآن کے الفاظ ومعانی کی تعلیم دی اور اس کے الفاظ کو بندوں پر آسان کردیا۔ یہ اس کی سب سے بڑی عنایت اور رحمت ہے جو بندوں پر سایہ کناں ہے کہ اس نے ان پر بہترین الفاظ میں اور واضح ترین معانی کے ساتھ عربی زبان میں قرآن نازل کیا جوہر بھلائی پر مشتمل اور ہر برائی سے روکتا ہے۔