سورة القمر - آیت 20
تَنزِعُ النَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
لوگوں کو اکھاڑ پھینکتی تھی، جیسے وہ اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ تَنزِعُ النَّاسَ ﴾ وہ اپنی شدت کی وجہ سے لوگوں کو بیخ کنی کررہی تھی انہیں آسمان کی طرف اٹھا کر زمین پر دے مارتی تھی اور یوں انہیں ہلاک کرڈالتی تھی اور ان کی یہ حالت ہوگئی تھی ﴿ کَاَنَّہُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ﴾ ’’گویا کہ وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔‘‘ یعنی ان کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں ایسے دکھائی دے رہی تھیں جیسے گری ہوئی کھجور کے تنے جنہیں سخت ہوا نے جڑ سے اکھاڑ دیا ہو اور وہ زمین پر گری پڑی ہوں جب مخلوق اللہ کے حکم کی نافرمانی کرتی ہے تو وہ اس کے ہاں کتنی حقیر ہوجاتی ہے۔