سورة النجم - آیت 45
وَأَنَّهُ خَلَقَ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک اسی نے دو قسمیں نر اور مادہ پیدا کیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاَنَّہٗ خَلَقَ الزَّوْجَیْنِ﴾ ’’اور بلاشبہ اسی نے جوڑے بنائے۔‘‘ پھر ان جوڑوں کی تفسیر بیان فرمائی۔ ﴿ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰی﴾ ’’نر اور مادہ۔‘‘ یہ اسم جنس ہے جو تمام حیوانات، ناطق اور غیر ناطق جانوروں سب کو شامل ہے، وہ ان کو پیدا کرنے میں منفرد ہے۔