سورة النجم - آیت 42
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الْمُنتَهَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ بے شک تیرے رب ہی کی طرف آخر پہنچنا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاَنَّ اِلٰی رَبِّکَ الْمُنْتَہٰی﴾ یعنی تمام معاملات کو تیرے رب کے پاس پہنچنا ہے۔ تمام اشیا اور تمام مخلوقات دوبارہ زندہ ہو کر اس کی طرف لوٹیں گی۔ ہر حال میں منتہیٰ اللہ کی طرف ہے۔ علم کی انتہا پر اللہ تعالیٰ کے حکم، رحمت اور تمام کمالات کی انتہا اللہ تعالیٰ ہے۔