سورة النجم - آیت 15

عِندَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اسی کے پاس ہمیشہ رہنے کی جنت ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

چنانچہ اس مقام پر جو پاک خوبصورت اور بلند مرتبہ ارواح کا مقام ہے جہاں شیطان اور دیگر ارواح خبیثہ نہیں ٹھہر سکتیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو دیکھا۔ ﴿عِنْدَہَا﴾ یعنی اس درخت کے پاس ﴿جَنَّۃُ الْمَاْوٰی﴾ یعنی وہ جنت میں ہر نعمت جمع ہے یہ ایسا مقام ہے جو منتہائے آرزو ہے جس کی طرف ارادے راغب رہتے ہیں جہاں چاہتیں جا کر ٹھہرتی ہیں اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ جنت بلندترین مقام ہے اور ساتویں آسمان پر واقع ہے۔