سورة النجم - آیت 7
وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس حال میں کہ وہ آسمان کے مشرقی کنارے پر تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَہُوَ بِالْاُفُقِ الْاَعْلٰی﴾ ’’جبکہ وہ اونچے کنارے پر تھے‘‘ یعنی آسمان کے افق پر جو زمین سے بلند تر ہوتا ہے، اس کا شمار ان ارواح علویہ میں ہوتا ہے جنہیں شیاطین حاصل کرسکتے ہیں نہ ان تک پہنچنے کی طاقت رکھتے ہیں۔