أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَالَّذِينَ كَفَرُوا هُمُ الْمَكِيدُونَ
یا وہ کوئی چال چلنا چاہتے ہیں؟ تو جن لوگوں نے کفر کیا وہی چال میں آنے والے ہیں۔
﴿اَمْ یُرِیْدُوْنَ کَیْدًا﴾ کیا وہ آپ اور آپ کی لائی ہوئی کتاب میں جرح وقدح کرکے﴿ کَیْدًا﴾ کوئی سازش کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے سے وہ آپ کے دین اور آپ کے کام کو فاسد کرنا چاہتے ہیں؟ ﴿ فَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا ہُمُ الْمَکِیْدُوْنَ﴾ ’’تو جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہی فریب خوردہ ہیں۔‘‘ یعنی ان کی سازش ان کے سینوں ہی میں رہے گی اور اس کا نقصان انہی کی طرف لوٹے گا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ ایسا ہی کیا۔ کوئی ایسی چال جو کفار کی قدرت واختیار میں تھی انہوں نے باقی نہ رکھی جس پر عمل نہ کیا ہو مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے مقابلے میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح ونصرت سے سرفراز فرمایا اپنے دین کو غالب فرمایا، ان کو بے یارومددگار تنہا چھوڑا اور ان سے انتقام لیا۔