سورة الطور - آیت 39

أَمْ لَهُ الْبَنَاتُ وَلَكُمُ الْبَنُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یا اس کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور تمھارے لیے بیٹے؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اَمْ لَہُ الْبَنٰتُ﴾ ’’کیا اس (اللہ) کے لیے بیٹیاں ہیں؟‘‘ جیسا کہ تم سمجھتے ہو ﴿وَلَکُمُ الْبَنُوْنَ﴾ ’’اور تمہارے لیے بیٹے۔‘‘ پس تم قابل احتراز امور کو جمع کررہے ہو، یعنی تمہارا اللہ تعالیٰ کی اولاد قرار دینا ناقص ترین صنف کو اس کی طرف منسوب کرنا، رب کائنات کی اس تنقیص کے بعد بھی کوئی غایت وانتہا ہے۔