سورة الطور - آیت 2

وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ایک کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے!

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَکِتٰبٍ مَّسْطُوْرٍ﴾ ’’اور ایک کتاب کی (قسم) جو لکھی ہوئی ہے۔،، اس میں یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مراد لوح محفوظ ہو، جس میں اللہ تعالیٰ نے ہر چیز لکھ رکھی ہے اور یہ احتمال بھی ہے کہ اس سے مراد قرآن کریم ہو جو سب سے افضل کتاب ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح نازل کیا ہے کہ وہ اولین وآخرین کی خبروں اور سابقین ولاحقین کے علوم پر مشتمل ہے۔