سورة الذاريات - آیت 46
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو، یقیناً وہ نافرمان لوگ تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی اللہ تعالیٰ نے قوم نوح کے ساتھ بھی یہی کہا جب انہوں نے حضرت نوح علیہ السلام کو جھٹلایا اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کی۔ اللہ نے ان پر آسمان اور زمین سے بے پناہ سیلاب بھیجا جس نے ان کے آخری آدمی تک کو غرق کردیا اور کافروں کا ایک بھی بستا ہوا گھر باقی نہ چھوڑا۔ یہ ان لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی عادت اور سنت ہے جو اس کی نافرمانی کرتے ہیں۔