سورة الذاريات - آیت 12
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پوچھتے ہیں جزا کا دن کب ہے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿يَسْأَلُونَ﴾ وہ شک اور تکذیب کے طور پر پوچھتے ہیں: ان کو کب دوبارہ اٹھایا جائے گا؟ انہوں نے یہ سوال حیات بعد الموت کو بعید سمجھتے ہوئے کیا تھا۔ ان کے حال اور برے ٹھکانے کے بارے میں مت پوچھ۔