سورة الذاريات - آیت 10
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اٹکل لگا نے والے مارے گئے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے : ﴿قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ ﴾ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہلاک کرے، جنہوں نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا، اس کی آیات کا انکار کیا اور باطل میں مشغول ہوئے تاکہ اس کے ذریعے سے حق کو نیچا دکھائیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف ایسی باتیں منسوب کرتے ہیں جس کا وہ علم نہیں رکھتے۔