سورة ق - آیت 31

وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جنت پر ہیز گاروں کے لیے قریب کردی جائے گی، جو کچھ دور نہ ہوگی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ﴾ جنت کو قریب کردیا جائے گا ﴿لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ ﴾ ” پرہیز گاروں کے لئے، دو رنہ ہوگی“ جہاں اس کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، اس کی دائمی نعمتوں اور مسرتوں کو دیکھا جاسکے گا۔ جنت کو صرف ان لوگوں کے قریب کیا جائے گا جو اپنے رب سے ڈر کر شرک اکبر اور شرکِ اصغر سے اجتناب کرتے ہیں نیز اپنے رب کے احکام کی تعمیل اور اس کی اطاعت کرتے ہیں۔ انہیں مبارک بادی کے طور پر کہا جائے گا ۔