سورة ق - آیت 25

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جو خیر کو بہت روکنے والا، حد سے گزرنے والا، شک کرنے والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ﴾ ” بھلائی سے روکنے والا۔“ اس کے پاس جو بھلائی موجود ہے وہ اسے روکتا ہے، جس میں سے سب سے بڑی بھلائی اللہ تعالیٰ اس کے فرشتوں، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان ہے اور وہ اپنے مال اور بدن کے فائدے کو (لوگوں تک پہنچنے سے) روکتا ہے ﴿ مُعْتَدٍ﴾ اللہ تعالیٰ کے بندوں پر زیادتی کرنے والا اور اس کی حدود سے تجاوز کرنے والا ہے ﴿مُّرِيبٍ﴾ اللہ تعالیٰ کے وعدے اور وعید میں شک کرنے والا ہے۔ اس میں کوئی ایمان ہے نہ احسان، بلکہ اس کا وصف کفر و عدوان، شک و ریب، بخل اور رحمٰن کو چھوڑ کر خود ساختہ معبودوں کی عبادت کرنا ہے، بنابریں فرمایا :