سورة محمد - آیت 5

سَيَهْدِيهِمْ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ ضرور انھیں راستہ دکھائے گا اور ان کا حال درست کر دے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ سَيَهْدِيهِمْ ﴾ اللہ تعالیٰ ان کو اس راستے کی طرف چلنے کی توفیق عطا کرے گا جو جنت کی طرف جاتا ہے۔ ﴿ وَيُصْلِحُ بَالَهُمْ ﴾ اللہ تعالیٰ ان کے احوال اور معاملات کی اصلاح کرے گا، ان کا ثواب درست اور کامل ہوگا، جس میں کسی بھی لحاظ سے کوئی تنگی ہوگی نہ تکدر۔