سورة الدخان - آیت 54
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اسی طرح ہوگا اور ہم ان کا نکاح سفید جسم، سیاہ آنکھوں والی عورتوں سے کر دینگے، جو بڑی آنکھوں والی ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿كَذَٰلِكَ﴾ یہ نعمت تامہ اور سرور کامل اسی طرح ہوں گے۔ ﴿وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ ﴾ اور حسین و جمیل عورتوں کے ساتھ ہم ان کا نکاح کریں گے، جن کے حسن کی وجہ سے نگاہیں حیرت زدہ، ان کے جمال کو دیکھ کر عقل مبہوت اور ان کے کمال کو دیکھ کر خرد فریفتہ ہوجائے گی۔ ﴿عِينٍ ﴾ یعنی وہ بڑی بڑی اور خوبصورت آنکھوں والی ہوں گی۔