سورة الدخان - آیت 10
فَارْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو انتظار کر جس دن آسمان ظاہر دھواں لائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَارْتَقِبْ﴾ یعنی ان پر عذاب نازل ہونے کا انتظار کیجیے، یہ عذاب بہت قریب ہے اور اس کا وقت آ پہنچا ہے ﴿يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُّبِينٍ يَغْشَى النَّاسَ﴾ ” جس دن آسمان صریح دھواں لائے گا جو لوگوں پر چھا جائے گا۔“ یہ دھواں سب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور ان سے کہا جائے گا۔