سورة الدخان - آیت  9
							
						
					بَلْ هُمْ فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ
							ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
							
						بلکہ وہ ایک شک میں کھیل رہے ہیں۔
								تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
							
							
							اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی ربوبیت اور الوہیت کا اثبات کرنے کے بعد جو کہ علم کامل کا موجب ہے اور شک کو دور کرتا ہے، فرمایا کہ کفار اس توضیح و تبین کے باوجود ﴿فِي شَكٍّ يَلْعَبُونَ ﴾ یعنی شکوک و شبہات میں مبتلا ہو کر ان مقاصد سے غافل ہیں جن کے لئے انہیں تخلیق کیا گیا ہے اور لہو و لعب میں مشغول ہیں جو انہیں نقصان کے سوا کچھ نہیں دیتے۔