سورة الزخرف - آیت 82
سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پاک ہے آسمانوں اور زمین کا رب، جو عرش کا رب ہے، اس سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿سُبْحَانَ رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ﴾ ” یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں، آسمانوں اور زمین کا رب )اور( عرش عظیم کا رب اس سے پاک ہے۔“ یعنی اللہ تعالیٰ شریک، معاون و مددگار اور اولاد وغیرہ ان تمام چیزوں سے پاک اور منزہ ہے جو مشرکین اس کی طرف منسوب کرتے ہیں۔