سورة الزخرف - آیت 42
أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا ہم واقعی تجھے وہ ( عذاب) دکھادیں جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے تو بے شک ہم ان پر پوری قدرت رکھنے والے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ ﴾ ” یا تمہیں دکھا دیں (وہ عذاب) جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے۔“ ﴿ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ ﴾ ” پس بے شک ہم ان پر قابو رکھتے ہیں۔“ مگر اس عذاب کی تعجیل و تاخیر اللہ تعالیٰ کی حکمت کے تقاضے پر موقوف ہے۔