سورة الزخرف - آیت 25

فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو ہم نے ان سے بدلہ لیا، سو دیکھ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ فَانتَقَمْنَا مِنْهُمْ ﴾ پس اس باطل شبے کی بنیاد پر ان کے حق کی تکذیب کرنے اور اس کو ٹھکرانے کا ہم نے ان سے انتقام لیا۔ ﴿ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ ﴾ ” تو دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا؟“ پس ان لوگوں کو اپنی تکذیب پر جمے رہنے سے بچنا چاہئے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان پر بھی وہی عذاب نازل ہوجائے جو ان پر نازل ہوا تھا۔