سورة غافر - آیت 48
قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ کہیں گے جو بڑے بنے تھے بے شک ہم سب اس میں ہیں، بے شک اللہ نے بندوں کے درمیان فیصلہ کردیا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالَ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا ﴾ ” بڑے آدمی کہیں گے۔“ یعنی اپنی بے بسی اور سب پر حکم الٰہی کے نفاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہیں گے : ﴿إِنَّا كُلٌّ فِيهَا إِنَّ اللّٰـهَ قَدْ حَكَمَ بَيْنَ الْعِبَادِ ﴾ ” ہم سب اس (دوزخ) میں ہیں، بے شک اللہ بندوں کے درمیان فیصلہ کرچکا۔“ یعنی ہر ایک کے لئے عذاب کا ایک حصہ ہے جس میں اضافہ یا کمی نہیں ہوگی اور حکیم نے جو فیصلہ کیا ہے اس میں کوئی تغیر و تبدل نہیں ہوگا۔