سورة غافر - آیت 46
النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا ۖ وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو آگ ہے، وہ اس پر صبح و شام پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی، آل فرعون کو سخت ترین عذاب میں داخل کرو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اور برزخ میں ﴿النَّارُ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا غُدُوًّا وَعَشِيًّا وَيَوْمَ تَقُومُ السَّاعَةُ أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ﴾ ” وہ صبح و شام آگ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں اور جس روز قیامت برپا ہوگی (تو کہا جائے گا) آل فرعون کو سخت عذاب میں داخل کر دو۔“ یہ وہ سزائیں ہیں جواللہ کے رسولوں کوجھٹلانے اوراس کےاحکام سے عناد رکھنے والوں کو دی جائیں گی۔