سورة غافر - آیت 41
وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اے میری قوم ! مجھے کیا ہے کہ میں تمھیں نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم مجھے آگ کی طرف بلاتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اس مرد مومن نے کہا : ﴿وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ ﴾“” اور اے میری قوم ! میرا کیا حال ہے کہ میں تو تمہیں نجات کی طرف بلاتا ہوں۔“ یعنی اس بات کے ذریعے سے جو میں نے تم سے کہی ہے۔ ﴿وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ ﴾ اور تم اللہ کے نبی موسیٰ علیہ السلام کی اتباع ترک کر کے مجھے آگ کی طرف بلا رہے ہو۔ ﴿ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ ﴾ اور تم اللہ کے نبی موسیٰ کی اتباع ترک کر کے مجھے آگ کی طرف بلا رہے ہو۔