سورة الزمر - آیت 72

قِيلَ ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہا جائے گا جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ، اس میں ہمیشہ رہنے والے، پس وہ تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقِیْلَ﴾ انہیں ذلیل و رسوا کرتے ہوئے کہا جائے گا : ﴿ ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ ﴾ ” دوزخ کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ۔“ ہر گر وہ اس دروازے سے جہنم میں داخل ہوگا جو اس کے مناسب اور موافق حال ہوگا۔ ﴿ خَالِدِينَ فِيهَا ﴾ وہ وہاں ابد الا آباد تک رہیں گے۔ وہ وہاں سے کبھی کوچ نہیں کریں گے، ایک گھڑی کے لئے بھی ان سے عذاب دور کیا جائے گا نہ ان کو مہلت ہی دی جائے گی۔ ﴿ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ ﴾ ” پس تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے۔“ یعنی جہنم ان کا ٹھکانا ہے جو بہت ہی برا ٹھکانا ہے۔ یہ سب کچھ اس پاداش میں ہے کہ وہ حق کے مقابلے میں تکبر کیا کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے عمل کی جزا ان کے عمل کی جنس سے دی ہے، اہانت، ذلت اور رسوائی ان کی سزا ہے۔