سورة ص - آیت 82
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا تو قسم ہے تیری عزت کی! کہ میں ضرور بالضرور ان سب کو گمراہ کر دوں گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
جب ابلیس کو معلوم ہوگیا کہ اسے مہلت دے دی گئی ہے تو اس نے اپنے خبث باطن کی بناء پر اپنے رب، آدم اور اولاد آدم کے ساتھ اپنی شدید عداوت کو ظاہر کردیا اور کہنے لگا : ﴿فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ﴾ اس میں ایک احتمال یہ ہے کہ (باء) قسم کے لئے ہو یعنی ابلیس نے اللہ تعالیٰ کی عزت و جلال کی قسم کھا کر اعلان کیا کہ وہ تمام اولاد آدم کو گمراہ کرکے رہے گا۔