سورة ص - آیت 80
قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
فرمایا پس بے شک تو ان لوگوں سے ہے جنھیں مہلت دی گئی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالَ﴾ اپنی حکمت کے تقاضے کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ابلیس کی درخواست قبول کرتے ہوئے فرمایا :﴿ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنظَرِينَ إِلَىٰ يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ﴾ ”تجھ کو مہلت دی جاتی ہے، اس روز تک جس کا وقت مقرر ہے۔‘‘ جب ذریت آدم پوری ہوجائے گی تو امتحان بھی پایۂ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔