سورة ص - آیت 60
قَالُوا بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ ۖ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ۖ فَبِئْسَ الْقَرَارُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ کہیں گے بلکہ تم ہو، تمھارے لیے کوئی خوش آمدید نہیں، تم ہی اسے ہمارے آگے لائے ہو۔ سو یہ برا ٹھکانا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿قَالُوا﴾ وہ گھسے چلے آنے والے لوگ کہیں گے : ﴿بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا ﴾ ” بلکہ تم ہی ہو، تمہارا خیر مقدم نہ ہو، تم ہی تو لائے تھے اسے“ یعنی عذاب کو ﴿لَنَا﴾ ” ہمارے پاس“ کیونکہ تم نے ہمیں دعوت دی، ہمیں فتنے میں مبتلا کرکے گمراہ کیا اور تم ہی ہمارے لئے اس عذاب کا سبب بنے ہو۔ ﴿ فَبِئْسَ الْقَرَارُ ﴾ اب ہم سب کے لئے یہ بدترین ٹھکانا ہے۔