سورة ص - آیت 39
هَٰذَا عَطَاؤُنَا فَامْنُنْ أَوْ أَمْسِكْ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ ہماری عطا ہے، سو احسان کر، یا روک رکھ، کسی حساب کے بغیر۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ہم نے سلیمان علیہ السلام سے کہا ﴿ هَـٰذَا عَطَاؤُنَا ﴾ ” یہ ہمارا عطیہ ہے“ اس سے آنکھیں ٹھنڈی کیجیے۔ ﴿ فَامْنُنْ﴾ جسے چاہیں عطا کریں۔ ﴿ أَوْ أَمْسِكْ ﴾ اور جسے چاہیں عطا نہ کریں۔ ﴿ بِغَيْرِ حِسَابٍ﴾ اس بارے میں آپ پر کوئی حرج ہے نہ آپ سے کوئی حساب لیا جائے گا، کیونکہ اللہ تعالیٰ حضرت سلیمان علیہ السلام کے کامل عدل اور بہترین فیصلوں کے بارے میں خوب جانتا تھا۔