سورة ص - آیت 37
وَالشَّيَاطِينَ كُلَّ بَنَّاءٍ وَغَوَّاصٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور شیطانوں کو، جو ہر طرح کے ماہر معمار اور ماہر غوطہ خور تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
شیاطین آپ کے لیے مسخر کردیے گئے، آپ جو کچھ چاہتے وہ تعمیر کرتے تھے، وہ آپ کے حکم پر سمندر میں غوطہ خوری کرتے اور سمندر کی تہہ سے موتی نکال کر لاتے۔