سورة ص - آیت 16
وَقَالُوا رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور انھوں نے کہا اے ہمارے رب ! ہمیں ہمارا حصہ یوم حساب سے پہلے جلدی دے دے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یہ جھٹلانے والے اپنی جہالت اور حق کے ساتھ عناد کی بنا پر عذاب کے لئے جلدی مچاتے ہوئے کہتے ہیں : ﴿رَبَّنَا عَجِّل لَّنَا قِطَّنَا﴾ یعنی ہمارے حصے کا عذاب ہمیں جلدی دے دے ﴿قَبْلَ يَوْمِ الْحِسَابِ ﴾ ” حساب کے دن سے پہلے“ وہ اپنے اس قول سے باز نہیں آتے۔ اے محمد ! یہ کفار سمجھتے ہیں کہ اگر آپ سچے ہیں تو آپ کی سچائی کی علامت یہ ہے کہ آپ ان پر عذاب لے آئیں۔