سورة ص - آیت 10
أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا آسمانوں کی اور زمین کی اور ان کے درمیان کی چیزوں کی بادشاہی انھی کے پاس ہے تو وہ سیڑھیوں میں اوپر چڑھ جائیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿أَمْ لَهُم مُّلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ﴾ ’’یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان پر ان کی حکومت ہے“ کہ جو چاہیں اسے پورا کرنے کی قدرت رکھتے ہیں: ﴿فَلْيَرْتَقُوا فِي الْأَسْبَابِ﴾ ” تب وہ ان راستوں پر چڑھ دیکھیں“ جو انہیں آسمان تک لے جائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والی رحمت سے محروم کردیں۔