سورة الصافات - آیت 81
إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں سے تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تعالیٰ کا ارشاد : ﴿ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ ﴾’’بلا شبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔“ دلالت کرتا ہے کہ ایمان بندوں کے لئے بلند ترین منزل ہے، جو تمام شرائع اور اس کے اصول و فروع پر مشتمل ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کی، ان کے ایمان کی بنا پر مدح وثناء کی ہے۔