سورة الصافات - آیت 55

فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس وہ جھانکے گا تو اسے بھڑکتی آگ کے وسط میں دیکھے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ ﴾ جہنم کے عین وسط میں اور عذاب نے اس کو گھیر رکھا ہوگا ﴿وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي﴾ ” اور اگر میرے رب نے اسلام پر ثابت قدمی کی نعمت سے نہ نوازا ہوتا‘‘ ﴿ لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ﴾ ” تو میں بھی(تمہارے ساتھ عذاب میں) حاضر کئے گئے لوگوں میں سے ہوتا۔ “