سورة الصافات - آیت 43

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نعمت کے باغوں میں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ﴾ ” نعمت کے باغوں میں“ یعنی وہ جنتیں جو نعمت اور سرور سے متصف ہیں، کیونکہ ان جنتوں میں ایسی ایسی نعمتیں جمع ہیں جو کسی آنکھ نے دیکھی ہیں نہ کسی کان نے سنی ہیں اور نہ کسی بشر کے حاشیہ میں ان کا گزر ہوا ہے۔ وہ خلل انداز ہونے والے ہر قسم کے تکدر سے سلامت ہوں گے۔ ان کے رب کے ہاں ان کی سب سے بڑی تکریم یہ ہوگی کہ وہ ایک دوسرے کا اکرام کریں گے۔